Breaking

Tuesday 20 July 2021

لوڈ ‏شیڈنگ ‏کے ‏قابل ‏عمل ‏اور ‏بہترین ‏حل ‏کیا ‏ھیں۔ ‏؟

   آج کل لوڈ شیڈنگ بہت زیادہ ھو رھی ھے۔ اور لوگ گرمی اور لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے پیدہ کردہ مسائل سے بہت پریشان ھیں۔ کاروبار اور ملکی معیشت بھی اس سے بہت زیادہ متاثر ھو رھی ھے۔ لہذا اس کے بہترین اور قابل عمل حل آپ کو بتائیں گے۔ جس پر اگر حکومت عمل کرلے تو ھمارے ملک کی بجلی ضرورت سے زیادہ ھو سکتی ھے۔ آپ اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں اور اسے سٹیزن پورٹل پر بھی سینڈ کریں تاکہ ارباب حل و عقد تک یہ تجاویز جا سکیں اور ھم لوڈ شیڈنگ کے دیرینہ مسئلہ سے چھٹکارہ حاصل کر سکیں۔ 

1. ایٹمی پلانٹس
بجلی پیدہ کرنے کا سب سے بہترین طریقہ ایٹمی بجلی پلانٹس سے بجلی پیدا کرنا ھے۔ کراچی میں دو نیو کلیئر پاور پلانٹس کام کر رھے ھیں۔ جن سے بہت ساری بجلی پیدہ ھو رھی ھے۔ 

2. سولر انرجی سے۔ 
پاکستان میں 11 ماہ سورج چمکتا ھے اور ھم صرف ایک بار انویسٹمنٹ کرکے اور بہت سے سولر پینل لگا کر حکومتی سطح پر  بہت ساری بجلی پیدہ کر سکتے ھیں۔ چائنا اور انڈیا اسی ماڈل پر کام کر رھے ھیں۔ اس سے بہت ساری سستی بجلی پیدا کی جا سکتی ھے۔ اور ھمارے ملک میں یہ انرجی سورس بہت زیادہ مقدار میں اور  مفت دستیاب ھے۔ قدرت کے اس عظیم اور بے بہا  تحفہ سے ھمیں فائدہ اٹھانا چاھئے تاکہ لوڈ شیڈنگ اور مہنگے بلوں سے جان چھڑائی جا سکے۔ 

3- ونڈ انرجی۔ 
 پاکستان کے وہ ساحلی علاقے اور کھلے میدان جہاں تقریباً سارا سال ھوائیں چلتی ھیں وھاں پر ونڈ انرجی سے پن بجلی کے پنکھے لگا کر مفت میں بہت ساری انرجی پیدہ کی جا سکتی ھے۔ جس سے نیشنل گرڈ اسٹیشن پر پڑنے والا بوجھ بہت کم ھو جائے گا۔ 

ڈیمز کی زیادہ سے زیادہ تعمیر۔  
 ھمارے ملک میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ ایک بڑی وجہ ڈیمز کی شدید کمی بھی ھے۔ ھر سال ھمارے ملک میں بارشوں کے موسم میں بہت زیادہ سیلاب آتے ھیں جس سے نہ صرف بیت سارے گاؤں اور شہر  ڈوب جاتے ھیں بلکہ سینکڑوں ایکڑ کھڑی فصلیں بھی تباہ ھو جاتی ھیں۔ اس لئیے اس سب پانی کو فصلوں اور بجلی بنانے کے لئے اسٹور کرنے کی ضرورت ھے تاکہ ھماری زراعت بھی ترقی کر سکے اور بجلی بنانے کے لئے جو پانی درکار ھے وہ بھی میسر آسکے اور وہ صرف اسی صورت ممکن ھے کہ ھم زیادہ سے زیادہ ڈیمز تعمیر کریں۔ تاکہ اتنا زیادہ پانی بجائے کہ ھمارا نقصان کرے اسے ھم اپنے فائدے کے کئے استعمال کر سکیں۔ اور ھماری زرعی اور بجلی کی ضروریات پوری ھو سکیں۔ 

کوئلے سے۔ 
پاکستان میں تقریباً 85 بلین ٹن کوئلہ موجود ھے۔ ضرورت اس امر کی ھے کہ ھم اتنے بڑے انرجی کے سورس سے بجلی حاصل کریں اس سے بھی ملکی ضروریات جے لئے بہت ساری انرجی کی مقدار میسر آ سکے گی۔ قادر آباد کول پراجیکٹ سے اس وقت 1320 میگا واٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ھو رھی ھے۔ 

اوپر بتائے گئے سب پراجیکٹ قابل عمل ھیں۔ حکومت کو چاھئے کہ فوراً ان سے بجلی بنانے کے عمل کو شروع کرے کینکہ بجلی کی کمی سے نہ صرف ھماری روزمرہ زندگی عذاب بنی ھوئی ھے بلکہ ھماری پہلے سے ھی قرضوں پر چلتی معیشت بھی زبوں حالی کا شکار ھے۔ اس لئیے جلد از جلد بجلی بنانے کے منصوبوں پر عمل کرنا چاھئے تاکہ ھماری ڈوبتی معیشت کو بھی سنبھالا دیا جا سکے اور ھماری گھریلو اور روز مرہ زندگی بھی بہتر ھو سکے۔ 

No comments:

Post a Comment

Adbox