Breaking

Monday 19 July 2021

بڑے ‏مسائل ‏سے ‏بچنا ‏چاھتے ‏ھیں ‏تو ‏یہ ‏کام ‏کریں۔ ‏

کبھی کبھی قدرت ھمیں عجیب طریقوں سے سبق سکھاتی ھے جو ھم سیکھ نہیں پا رھے ھوتے۔ اور وہ سبق پھر اس بہترین طریقہ سے سکھایا جاتا ھے کہ انسان پھر اس کو ذندگی بھر نہیں بھول پاتا۔ 

ایسا ھی ایک سبق میں نے بھی سیکھا ھے 1 لاکھ روپیہ اور کافی تکلیف سہ کر۔ لیکن اپنے پیارے قارئین کو میں یہ سبق اس بلاگ پوسٹ میں مفت سکھانے جا رھا ھوں۔ 


اگر کوئی مسئلہ چھو ٹا ھو تو اسے چھوٹا مت سمجھیں اور فوراً اس کا حل تلاش کرکے اس کا حل کر دیں کیونکہ یہی چھوٹا سا مسئلہ کل کو بڑا مسئلہ بن کر آپ کی زندگی عذاب بنا دے گا۔

  واقعہ کچھ یوں ھے کہ میرے پاس ایک الیکٹرک موٹر سائیکل تھی۔ شروع میں یہ بالکل ٹھیک چلتی تھی۔  سب سے پہلے اپنے ضلع میں میں نے اسے خریدا۔ یہ شروع میں کبھی کبھی چلتے چلتے ٹرپ کر جاتی تھی۔  کیونکہ اس کے اندر ایک ایسا ٹرپنگ سسٹم لگایا گیا ھے کہ اگر اسکی 1000 واٹ موٹر یا دیگر کسی سسٹم میں کوئی مسئلہ بنے تو بجائے اس کے کہ موٹر یا اور کوئی چیز جل جائے یہ ٹرپ ھو جاتی ھے۔ شروع میں مجھے اس فنکشن کے بارے پتا نہیں تھا ۔ لیکن جب یہ چلتے چلتے 2-4 بار ٹرپ ھوئی تو مجھے  اس فنکشن کے بارے پتا چلنا شروع ھوگیا۔  پھر مجھے الیکٹرک موٹر سائیکل کی ٹیکنکل ٹیم نے بتایا کہ آپ اسکے سائیڈ والا ٹاپہ کھول کر اس کا جو بٹن  ٹرپنگ کی وجہ سے آف ہو گیا ھے اس آن کر دیں۔ میں ایسا ھی کرتا اور بائیک دوبارہ آرام سے چلنا شروع کر دیتی۔ شروع شروع میں 4-5 بار ایسا ھی ھوا اور پھر جب بھی بائیک چلتے چلتے بند ھو جاتی میں اسے آن کرتا اور یہ پھر چلنے لگتی۔ 
ایک دن میں جب جمعتہ المبارک پڑھنے گیا۔ تو واپسی پر  بائیک پھر ٹرپ کر گئی کافی کوشش کے باوجود آن نہ ھو رھی تھی۔ پھر اچانک میں نے پنجابیوں والا جگاڑ لگایا اور یہ  پھر سے چل پڑی۔ لیکن یہ جگاڑ اب مجھے کافی بھاری پڑنے والا تھا کیونکہ یہ پرزہ جو بار بار ٹرپ ھو رھا تھا اب فری ھو گیا تھا اور بار بار کوششش کے باوجود بھی آن نہ ھورھا تھا۔ تو مجھے ٹیکنکل ٹیم کی بات یاد آئی کے آپ آج ھی اس پرزے کو ھم سے منگوا لیں اور بائیک میں لگا لیں۔ بظاہر اس پرزے کی قیمت 500 روپے تھی لیکن اس کی وجہ سے میری 1 لاکھ والی بائیک نہ چل رھی تھی۔ اور میری یہ الیکٹرک موٹر سائیکل رستے میں رک گئی اور مجھے اپنے چھوٹے بھائی کو کال کرکے ادھر بلوانا پڑا اور پھر وہ مجھے ساتھ لے کر گیا۔ 

اتنی لمبی کہانی آپ لوگوں کو  سنانے کا مقصد صرف اتنا ھے کہ اگر آپ زندگی میں بڑے مسئلوں سے بچنا چاھتے ھیں تو کسی چھوٹے مسئلے کو کبھی چھوٹا نہ سمجھیں اور جب ھی یہ مسئلہ سر اٹھانے لگے فوراً ھی اس کا سد باب شروع کر دیں۔  بلکہ اس کا فوری حل کریں تاکہ یہ بظاہر چھوٹا مسئلہ کل کو بڑا مسئلہ بن کر آپ کی زندگی کو عذاب نہ بنا دے۔ 

مزید اچھی اچھی اور سبق آموز کہانیوں اور اسباق کے لئے اس بلاگ کو بک مارک کرلیں اور بار بار وزٹ کتے رھا کریں کیونکہ ھم آپ کے لئیے مفید اور اچھی اچھی بلاگ پوسٹس لکھتے رھیں گے ان شاءاللہ۔ 
ranausmanlegen.blogspot.com

No comments:

Post a Comment

Adbox