Breaking

Friday 23 July 2021

موٹر ‏سائیکل کا ‏پیٹرول ‏بچانے ‏کے 5 ‏طریقے




موٹر سائیکل سب سے زیادہ استعمال ھونے والی سواری ھے اور ھر دوسرے بندے کے پاس موٹر سائیکل ھوتی ھے۔ اسے متوسط طبقے کی سستی سواری مانا جاتا ھے  جو کم خرچ میں زیادہ سفر طے کرتی ھے_ 
 جیسا کہ پیٹرول کی قیمتیں دن بہ دن بڑھتی ھی جا رھی ھیں تو ایسے میں یہ جاننا بہت ضروری ہے کہ ھم موٹر سائیکل کا پیٹرول کیسے بچا سکتے ھیں۔ نیچے کچھ اھم تجاویز دی جا رھی ھیں جن پر عمل کرکے ھم بہت سارا پیٹرول بچا سکتے ھیں۔ 

1.  اپنی رفتار پر کنٹرول کریں۔ 
کچھ لوگ موٹر سائیکل کو موٹر سائیکل نہیں بلکہ راکٹ سمجھتے ھیں۔ اور جہاں  ذدا سا خالی روڈ نظر آتا ھے اسکی رفتار بہت زیادہ کر دیتے ھیں۔ اس طرح آپ کی موٹر سائیکل زیادہ پیٹرول استعمال کرتی ھے۔ اگر آپ اپنی بائیک کا پیٹرول بچانا چاھتے ھیں تو کوشش کریں کہ بائیک کو ایک ھی رفتار سے چلائیں۔ ایک رفتار سے بائیک چلانا پیٹرول کا استعمال بہت کم کر دیتا ھے۔ موٹر سائیکل کی رفتار کو ایک دم تیز یا آھستہ کرنے سے موٹر سائیکل کے انجن پر غلط اثرات مرتب کرتا ھے۔ جس سے نہ صرف انجن خراب ھوتا ھے بلکہ بعد ازاں بائیک پیٹرول بھی زیادہ پینا شروع کر دیتی ھے۔ لہذا موٹر سائیکل چلاتے ھوئے اس بات کو لازمی مد نظر رکھیں۔ 
2. بلا وجہ گئیر مت بدلیں۔ 
کچھ لوگوں کو بلا وجہ گئیر بدلتے رھنے کی عادت ھوتی ھے اور ان کی اس عادت کی وجہ سے بھی موٹر سائیکل زیادہ پیٹرول استعمال کرتی ھے۔ ان کو گئیر اور کلچ کے درست وقت پر استعمال کا پتا نہیں ھوتا جو کہ زیادہ پیٹرول کے استعمال کی وجہ بن جاتا ھے۔ اور نیچے والے گئیر میں موٹر سائیکل کو چلاتے رھنے سے بھی پیٹرول زیادہ استعمال ھوتا ھے۔ 

3. ایکسلیریٹر کو نرمی سے دبائیں۔ 

ایکسلیریٹر کو اگر سختی سے دبائیں گے تو بھی آپ کی بائیک  نہ صرف زیادہ  پیٹرول استعمال کرے گی بلکہ یہ موٹر سائیکل میں مزید کسی فنی خرابی کا باعث بھی بن سکتا ھے۔ 

4. بریک کو بار بار اور بلا وجہ نہ دبائیں۔ 

بریک کو بلا وجہ، اور بلا ضرورت بار بار دبانے سے بھی آپ کی بائیک زیادہ پیٹرول خرچ کرے گی۔ لہذا اس عادت سے بھی باز رھیں۔ 

5. ٹیوننگ اور ائیر فلٹر ٹائم سے تبدیل کروائیں۔ 
ھر 1000 کلو میٹر کا سفر طے کرنے کے بعد موٹر سائیکل کا موبل آئل اور ائیر فلٹر تبدیل کردیں۔ اس سے آپ کا انجن فٹ رھے گا اور پیٹرول کا خرچ بھی کم رھے گا۔ 

تو پارے بھائیو اس طرح کی مزید مفید اور بہترین بلاگ پوسٹس پڑھنے کے لئے اس بلاگ کو بک مارک کرنا نہ بھولیں۔ 
ranausmanlegen.blogspot.com

No comments:

Post a Comment

Adbox