اسلام آباد (نیوز ڈیسک) رویت ہلال ریسرچ کونسل نے پیش گوئی کی ہے کہ اگر موسم صاف رہا تو پاکستان میں ذی الحجہ 1447 ہجری کا چاند 17 مئی 2026 کی شام نظر آنے کا امکان ہے۔
کونسل کے مطابق یکم ذی الحجہ 18 مئی 2026 کو ہونے کا امکان ہے جبکہ عیدالاضحیٰ 27 مئی 2026 کو منائے جانے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔
رویتِ ہلال ریسرچ کونسل کے سیکریٹری جنرل خالد اعجاز مفتی کے مطابق نیا چاند 16 اور 17 مئی کی درمیانی رات ایک بج کر ایک منٹ پر پیدا ہوگا۔ 17 مئی کی شام چاند کی عمر 18 گھنٹے سے زائد ہوگی جو رویت کے لیے موزوں سمجھی جاتی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کراچی میں غروبِ آفتاب اور غروبِ قمر کے درمیان فرق تقریباً 55 منٹ جبکہ پشاور میں 63 منٹ ہوگا، جس سے صاف موسم میں چاند دیکھے جانے کے امکانات موجود ہیں۔
اگر موسم خراب ہوا اور چاند نظر نہ آیا تو ذی القعدہ کے 30 دن مکمل کیے جائیں گے اور یکم ذی الحجہ 19 مئی کو ہوگی۔ کونسل کے مطابق اس بار پاکستان اور سعودی عرب میں عیدالاضحیٰ ایک ہی دن منائے جانے کا امکان بھی ہے
Dailyausaf Source
Published on 30 April 2026.


No comments:
Post a Comment