Breaking

Thursday, 7 May 2026

نادرا کا شناختی کارڈ اور ب فارم کے لئے الرٹ جاری، جلدی کریں کہیں دیر نہ ھو جائے؟


نادرا کا اہم اعلان: شناختی کارڈ اور بچوں کے بی فارم فوری بنوائیں، ورنہ اضافی فیس اور جرمانے کا سامنا ہوسکتا ہے
اسلام آباد: نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے ملک بھر کے شہریوں کے لیے اہم ہدایت جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ بجٹ 2026-27 کے بعد قومی شناختی کارڈ، بچوں کے بی فارم اور دیگر دستاویزات کی فیس میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ اسی لیے شہری 30 جون 2026 سے پہلے اپنے تمام ضروری دستاویزات مکمل کروا لیں تاکہ اضافی اخراجات اور ممکنہ جرمانوں سے بچا جا سکے۔
نادرا حکام کے مطابق نئے مالی سال کے آغاز کے بعد فیس اسٹرکچر میں تبدیلی متوقع ہے جس کے نتیجے میں شناختی کارڈ کی تجدید، نئے شناختی کارڈ، بچوں کے بی فارم اور سمارٹ کارڈ کی فیس بڑھ سکتی ہے۔ اتھارٹی نے والدین کو خاص طور پر ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کے بی فارم فوری رجسٹر کروائیں تاکہ مستقبل میں کسی قانونی یا انتظامی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
نادرا نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ جن بچوں کی عمر سمارٹ قومی شناختی کارڈ بنوانے کے قابل ہو چکی ہے، وہ بروقت اپنا سمارٹ کارڈ حاصل کریں۔ تاخیر کی صورت میں اضافی فیس، جرمانے یا دیگر پیچیدگیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ہزاروں شہری اب بھی زائد المیعاد شناختی کارڈ استعمال کر رہے ہیں، جبکہ بہت سے بچوں کے بی فارم ابھی تک رجسٹر نہیں ہوئے۔ ایسے تمام افراد کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ جلد از جلد قریبی نادرا آفس سے رابطہ کریں اور اپنے تمام ضروری کاغذات مکمل کروائیں۔
نادرا کے مطابق وقت پر رجسٹریشن اور تجدید نہ کروانے والے شہریوں کو مستقبل میں مختلف سرکاری امور، بینکنگ، سفری دستاویزات اور دیگر قانونی معاملات میں مشکلات پیش آ سکتی ہیں۔ شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ جون 2026 کے اختتام سے پہلے اپنے قومی شناختی کارڈ، بی فارم اور دیگر دستاویزات کی تصدیق اور تجدید مکمل کروا لیں۔

Source DailyAusaf
Published on 05 May 2026

Dear readers bookmark my this blog from your browser extension at
 and come again and again for more useful and interesting content. Thanks. 



No comments:

Post a Comment

Adbox