بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم
اسلام و علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ مسلمان بھائیوں۔
کروڑوں درود و سلام ھو ھمارے پیارے نبی حضرت محمد صلی اللّہ علیہ وآلہ وسلم پر اور ان کی آل پر۔
یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ھے کہ ھمارے پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب دنیا میں تشریف لائے تو جہالتوں اور کفر و ظلم کے گھٹا ٹوپ اندھیرے چھٹ گئے اور دنیا آپ کے آنے سے علم اور برکتوں اور رحمتوں سے بھر گئی۔ آپ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عظیم انسان نہ اس دنیا میں آیا ھے اور نہ ھی قیامت تک آئے گا۔
آپ کی شان اقدس یہ ھے کہ اللّہ اور اس کے فرشتے بھی آپ صلی اللّہ علیہ وآلہ وسلم پر درود و سلام بھیجتے ھیں اور مومنوں کو بھی اس کا حکم قرآن کریم میں دیا گیا ھے۔
آپ صلی اللّہ علیہ وآلہ وسلم دنیا کے عظیم ترین انسان ھیں اس کا اعتراف انگریزوں نے اپنی کتاب دی ھنڈرڈ میں بھی کیا ھے۔
آپ دنیا کے ھر شعبہ زندگی کے بہترین استاد تھے۔ جنہیں اللّہ تعالیٰ نے انسانیت کی رھنمائی کے لئے مبعوث فرمایا۔
آپ صلی اللّہ علیہ وآلہ وسلم ایک بہترین باپ، بہترین استاد، بہترین مصلح کار، بہترین رھنما، بہترین سپہ سالار تھے۔
غرض یہ کہ دنیا کے ھر شعبہ زندگی میں بہترین رھنمائی اللّہ کے حکم سے آپ صلی اللّہ علیہ وآلہ وسلم نے فراھم کی۔ جب دنیا جہالت کے گھٹا ٹوپ اندھیروں میں ڈوبی ھوئی تھی۔ تب آپ نے اس جہالت کے خلاف عظیم جہاد کیا اور دنیا کو بد ترین رسومات اور انسانی جہالتوں اور قباحتوں سے نکال کر ایک بہترین اور پارسا معاشرے کی تشکیل کی۔
اب ضرورت اس امر کی ھے کہ ھم اپنے پیارے نبی اکرم حضرت محمد صلی اللّہ علیہ وآلہ وسلم کے نقش قدم پر بل کر آج کے دور کی جہالتوں اور برائیوں کے خلاف جہاد کریں۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت مبارکہ پر چل کر اسلامی نظام قائم کریں۔ اور اپنی کھوئی ھوئی حکومتیں واپس حاصل کریں۔
لیکن افسوس آج کے ھمارے نوجوان کو یہ تو پتا ھے کہ آج کل فلاں ٹک ٹاک سٹار بہت مشہور ھے اور سلمان خان کی شادی ھوئی کہ نہیں ، لیکن یہ نہیں پتا کہ ھمارے پیارے نبی اکرم صلی اللّہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت طیبہ کیا ھے اور ھمارے اسلامی ھیروز کون ھیں اور انہوں نے کیا کارنامے سر انجام دئیے جن کی وجہ سے مسلمانوں نے پوری دنیا پر حکومت کی۔
اب ھم تمام امت مسلمہ کو مل کر اپنے پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نقش قدم پر چل کر اپنی کھوئی ھوئی حکومتیں واپس لینا ھونگی اور دوبارہ دنیا میں اسلام کی عظمت اور سر بلندی کو بحال کرنا ھوگا۔
ھمیں اپنے نبی اکرم حضرت محمد صلی اللّہ علیہ وآلہ وسلم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اور اپنے فروعی اور فرقہ وارانہ اختلافات کو بھلا کر ایک عظیم اسلامی سلطنت کا قیام عمل میں لانا ھوگا۔ اور اپنی حقیقت کی طرف لوٹنا ھوگا۔
اپنے نبی کو خوش کرنے کا اصل طریقہ یہ ھے کہ ھم ان کی سیرت طیبہ پر عمل کرتے ھوئے اللّہ اور اس کے رسول حضرت محمد صلی اللّہ علیہ وآلہ وسلم کی پیاری پیاری سنتوں اور فرائض پر عمل کرکے ایک بہترین اسلامی معاشرے کی تشکیل کریں۔
کاش کہ تیرے دل میں اتر جائے میری بات۔
و آخر دعوانا ولحمد للہ رب العالمین۔
ایڈمن۔ تحریر از قلم محمد عثمان رانا
No comments:
Post a Comment