سنٹرل پولیس آفس: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ سے ملاقات
آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کے مسائل سنے اور فوری ریلیف کے احکامات جاری کیے
12 مارچ 2025
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سنٹرل پولیس آفس میں پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ سے ملاقات کی۔ آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کے احکامات جاری کیے۔
تفصیلات کے مطابق، آئی جی پنجاب نے ریٹائرڈ ڈی ایس پی شوکت علی کی درخواست پر ڈی پی او سیالکوٹ کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت دی۔ انسپکٹر فریاد حسین کے تبادلے کی درخواست پر ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو ضروری اقدامات کرنے کا حکم دیا۔
اے ایس آئی غلام علی اکبر کے بیٹے کے اسکالرشپ کے معاملے پر آئی جی پنجاب نے ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت دی۔
اسی طرح اے ایس آئی فاروق احمد کی سینئارٹی فکسیشن کے متعلق درخواست پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ-II کو ضروری اقدامات کی ہدایت دی گئی۔
لانگری رفیع رضا کی درخواست پر آر پی او راولپنڈی کو فوری ریلیف فراہم کرنے کے احکامات جاری کیے گئے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے دیگر درخواستوں پر بھی احکامات جاری کیے، جن کا تعلق ڈسپلن، ایڈمن، پروموشن اور ویلفیئر سے تھا۔
(ڈیلی نوٹیبل)
سورس۔ https://punjabpolice.gov.pk/node/23481
No comments:
Post a Comment