جدید ریسرچ کے مطابق ملٹی ٹاسکنگ یعنی ایک وقت میں زیادہ کام کرنا انسانی دماغ کے لیے اچھا نہیں ہے۔
تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ ایک وقت میں ایک کام پر توجہ مرکوز کرنا زیادہ موثر اور صحت مند ہے۔
ملٹی ٹاسکنگ سے دماغ پر دباؤ پڑتا ہے، توجہ کم ہوتی ہے، اور غلطیاں کرنے کا امکان بڑھ جاتا ہے۔
اس کے علاوہ، ملٹی ٹاسکنگ سے تخلیقی صلاحیت اور یادداشت بھی متاثر ہوتی ہے۔
اس لئے اپنی دماغی صلاحیتوں کو بہترین بنائے رکھنے اور بہتر کرنے کیلئے ھمیں ھمیشہ ایک وقت میں ایک ھی کام پر توجہ مرکوز رکھنی چاہیے تاکہ بہترین نتائج حاصل کئے جا سکیں۔ اور اس کے نتیجے میں نہ صرف ھماری دماغی صلاحیتیں بہتر ھونگی بلکہ ھمارے فوکس یعنی توجہ مرکوز رکھنے کی طاقت میں بھی اضافہ ھوگا ان شآ ء اللّہ العزیز۔ کیونکہ
ایک انگریزی مقولہ ھے کہ
"Energy flows where focus goes"
اور آپ لوگوں نے یہ بات بھی سن رکھی ھوگی کہ جب سورج کی شعاعوں کو محدب عدسے سے ایک ھی جگہ کچھ دیر مرکوز کیا جاتا ھے تو وہ اس کے نیچے رکھا کاغذ جلا دیتا ہے۔
لہذا آج کے اس سوشل میڈیا کے دور میں انسان کا حقیقی مسئلہ یہی ھے کہ اس کی توجہ مرکوز نہیں رہ پاتی اور وہ ایک موبائل نوٹی فکیشن سے دوسرے نوٹی فکیشن اور ایک ایپ سے دوسری ایپ میں گھومتا رھتا ھے اور اپنے اصل مقاصد کو بھول جاتا ھے جس کی وجہ سے نہ صرف اس کا وقت ضائع ھوتا ھے بلکہ وہ اپنے اھم مقاصد حاصل کرنے میں بھی ناکام رھتا ھے۔
لہذا آج کے دور میں اس امر کی اشد ضرورت ھے کہ ھم اپنے فوکس یعنی توجہ مرکوز دکھنے کی صلاحیت اور دماغی صلاحیتوں کو بڑھائیں۔
اور اس دور میں تو ھماری تخلیقی صلاحیتوں کو استعمال میں لانے کی اور بھی ضرورت ھے جبکہ چیٹ جی پی ٹی اور ڈیپ سیک اور گوگل جیمینائی جیسی مصنوعی ذہانت والی ایپس کی مارکیٹ میں بھرمار ھے۔ اور آئے دن ایسی نت نئی ایپس مرکیٹ میں آتی رھتی ھیں۔ یہ ایپس ھمیں خود پر منحصر کرکے ھماری بہترین تخلیقی صلاحیتوں کو کم یا خراب یا پھر ختم کرنے کی صلاحیت رکھتی ھیں- اگر ھم ان پر بہت زیادہ انحصار کریں گے۔
لہذا ھمیں اللہ تعالی نے اشرف المخلوقات بنایا ہے تو ھمیں چاہئے کہ ھم اپنی بہترین تخلیقی اور تعمیری صلاحیتوں کو اپنے اور اپنی نوع انسانی کے لئے استعمال کرتے رہیں اور بہتر بناتے رھیں اور مشینوں پر بہت زیادہ انحصار کرنا چھوڑ دیں اور انہیں صرف ایک آلے کی طرح استعمال کریں جو ھماری زندگی کو بہتر بنانے میں ھماری مدد کرسکتا ھے۔
اسی طرح کی بہترین بلاگ پوسٹس پڑھتے رھنے کیلئے ھمارے بلاگ کو بک مارک کرلیں۔ شکریہ۔
ranausmanlegen.blogspot.com
No comments:
Post a Comment