Breaking

Tuesday 3 August 2021

‎کامیابی کا بین الکائناتی اصول کیا ھے؟لنک ‏پر ‏کلک ‏کرکے ‏جانئے

            بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم
شروع کرتا ھوں اللّہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ھے۔ 

ھم میں سے ھر انسان کامیاب ھونا چاھتا ھے۔ لہذا انسان کی اس بنیادی اور فطری ضرورت اور خواہش کو مد نظر رکھتے ھوئے اس آرٹیکل میں کامیابی کا ایک ایسا بین الکائناتی اصول بیان کیا جا رہا ھے جو نہ صرف پوری کائنات میں رائج ھے بلکہ جس پر اگر عمل کر لیا جائے تو تمام انسان کامیاب ھو سکتے ھیں۔

       ویسے تو کامیابی کے بہت سے اصول ھیں لیکن یہ اصول بین الکائناتی ھے اور اسے سیکھا بھی کائنات سے ھی گیا ھے۔ کیونکہ قدرت انسان کی سب سے بڑی استاد اور رھنما ھے۔ لہذا اسی سب سے بڑے استاد اور رھنما سے رھنمائی لیتے ھوئے اس آرٹیکل میں ھم آپ کو بتائیں گے کہ کامیابی کا وہ بین الکائناتی اصول کونسا ھے؟

تو پیارے قارئین وہ اصول ھے با قاعدگی۔ یہ وہ سنہرا اصول ھے کہ اگر اس پر عمل کیا جائے تو آپ دنیا کا مشکل سے مشکل کام بھی کر سکتے ھیں۔ جیسا کہ میں نے آپ کو بتایا ھے کہ یہ اصول ھم نے کائنات سے سیکھا ھے۔ تو وہ کیسے آئیے میں آپ کو بتاتا ھوں۔ اگر ھم اپنے اردگرد کائنات کا بغور مشاہدہ کریں تو ھم دیکھ سکتے ھیں کہ جب سے یہ کائنات کا کارخانہ ازلی چل رھا  ھے  تب سے اب تک سورج  ☀️ روزانہ بلا ناغہ اور باقاعدگی سے اور ایک مقررہ وقت پر طلوع اور غروب ھوتا ھے۔  کبھی بھی چھٹی نہیں کرتا۔ اسی طرح چاند 🌙 اپنے مقررہ مدار میں مسلسل اور با قاعدگی سے چل رھا ھے اور اس نے بھی کبھی چھٹی نہیں کی۔   

اس پوری کائنات کا نظام ایک تسلسل کی پابندی کر رھا ھے اور ایک تسلسل سے اور باقاعدگی سے ھی دن اور پھر رات ھوتی ھے اور اس تسلسل میں بھی ایک باقاعدگی پائی جاتی ھے اور کوئی چھٹی نہیں ھے۔

      قرآن پاک میں بھی اللّہ تعالیٰ نے فرمایا ھے کہ 
                "اس کائنات میں غور کرنے والوں کے لئیے نشانیاں ھیں"۔

ایک اور جگہ پر اللّہ تعالیٰ نے فرمایا ھے کہ ۔ 
      "تم ھی کامیاب ھوگے اگر تم ثابت قدم رھوگے'۔ 

اسی طرح ھمارے پیارے نبی حضرت محمد صلی اللّہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ  
           "اسی کام میں کامیابی ھے جس پر ھمیشگی اختیار کی جائے"۔

آپ دنیا کے کامیاب ترین انسانوں کی زندگی کا مطالعہ کریں تو آپ پر یہ بات عیاں ھو جائے گی کہ ان لوگوں نے بھی کسی ایک کام کو اپنا مقصد حیات بنا لیا اور پھر اس پر مسلسل اور باقاعدگی کے ساتھ کام کیا اور پھر پوری  دنیا میں اسی کی وجہ سے شہرت پائی۔ 

لہذا مندرجہ بالا مثالوں، آیات اور حدیث مبارکہ صلی اللّہ علیہ وآلہ وسلم سے یہ بات ثابت ھو چکی ھے اور روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ اگر ھم زندگی میں کامیاب ھونا چاھتے ھیں تو ھمیں باقاعدگی کے سنہرے اصول پر عمل کرنا ھوگا۔  تاکہ ھم اپنی زندگی میں کامیاب و کامران ھو سکیں۔ 

اسی طرح کے بہترین، سبق آموز  اور مفید آرٹیکلز پڑھنے کے لئے میرا بلاگ۔ ranausmanlegen.blogspot.com
کو بک مارک کرلیں اور اس بلاگ کو وزٹ کرتے رھیں۔ اور اسے زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس سے مستفید ھو سکیں۔ 

No comments:

Post a Comment

Adbox