Breaking

Monday 19 July 2021

کس ‏سمارٹ ‏فون ‏کمپنی ‏کی ‏قیمتیں ‏کم ‏ھو ‏گئیں۔ ‏لنک ‏پر ‏کلک ‏کرکے ‏جانئے۔ ‏

اس بلاگ پوسٹ میں ھم آپ کو بتائیں گے کہ کس سمارٹ فون کمپنی نے پاکستان میں  اپنے سمارٹ فونز کی قیمتوں میں نمایاں کمی کردی ھے۔ 

جی تو پیارے قارئین دنیا کی مشہور کمپنی نوکیا نے اپنے اسمارٹ فونز کی قیمتیں کم کر دی ھیں۔  جیسا کہ آپ سب جانتے ھیں کہ نوکیا کمپنی کے فونز شروع شروع میں بہت زیادہ پسند کئے جاتے تھے۔ جو کہ اپنی مضبوطی، بیٹری لائف اور پروفارمنس کے حوالے سے عوام میں بہت مقبول تھے۔ پھر نوکیا نے اسمارٹ فونز کی دنیا میں انٹری کی لیکن یہاں یہ اس قدر مقبول نہ ھو سکے۔ 

لیکن اب پاکستان میں نوکیا کے  اسمارٹ  و دیگر فونز کی قیمتوں میں نمایاں قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا گیا ہے اور تقریباً تمام ماڈلز کی قیمتیں ھی  کم ہوئی ہیں۔ 

جبکہ پاکستان میں نوکیا فون کے آفیشل ڈسٹری بیوٹر ایڈوانس ٹیلی کام ھیں۔ اور نوکیا کے فونز میں کمی کا اعلان ان کی آفیشل ویب سائٹ پر کر دیا گیا ھے۔ آپ ان کی ویب سائیٹ ملاحظہ کر سکتے ھیں۔ 

اب پاکستان میں موجود نوکیا کا سب سے قیمتی فون نوکیا 8.3 فائیو جی جو کہ  ایک لاکھ 15 ہزار روپے میں ملتا تھا اب وہ اس قیمت کی بجائے آپ کو  75 ہزار 999 روپے میں مل جائے گا جبکہ نوکیا 8.1 اسمارٹ فون  کی قیمت 69 ہزار 900 روپے کی بجائے اب  46 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے۔ 

مکمل لسٹ کے لئے ایڈوانس ٹیلی کام کی ویب سائٹ وزٹ کریں۔ 

اس طرح کی مزید معلوماتی اور مفید پوٹس پڑھنے کے لئے اس ویب سائٹ اور بلاگ کو محفوظ کرلیں۔ اور بلاگ وزٹ کرتے رھا کریں۔ شکریہ۔ 
ranausmanlegen.blogspot.com

 

No comments:

Post a Comment

Adbox