Breaking

Wednesday 24 August 2022

آج ‏کے ‏دور ‏کی ‏ایک ‏تلخ ‏حقیقت

      آج کے دور کی ایک تلخ حقیقت ۔ 

  کل میں ایک بچے سے ملا میں نے اس سے پوچھا بیٹا آپ کیسے ھو؟۔ اس نے کہا جی انکل میں ٹھیک ھوں۔ تو میں نے   بات آگے بڑھاتے ھوئے لب کشائی کی کہ بیٹا آپ کے بابا کیا کر رھے ھیں؟۔ تو بچے نے معصومانہ انداز سے جواب دیا کہ وہ موبائل پر لگے رھتے ھیں۔ تو میں نے پھر پوچھا کہ کیا وہ آپ سے باتیں نہیں کرتے  تو اس پر بچے نے دکھ بھرے لہجے میں جواب دیا نہیں انکل وہ تو بس موبائیل پر ھی لگے رھتے ھیں۔ اس دور کے بچوں کی یہ بد قسمتی ھے کہ وہ اپنے والدین کی مخلصانہ اور محبت بھری توجہ سے محروم ھوتے جا رھے ھیں اور اس میں ھماری سوشل میڈیا کی عادت کا بہت بڑا ھاتھ ھے۔ اس لئیے خدا را اپنے معصوم بچوں پر رحم کریں اور انہیں ان کا حق دیں۔ 

                      بچے ھمارے ملک کا بہت قیمتی سرمایہ ھیں۔ یہ ھی ھمارا مستقبل بھی ھیں۔ اگر ھم انہیں نظر انداز کریں گے تو یہ احساس محرومی اور احساس کمتری کا شکار ھو جائیں گے۔ بچوں کو توجہ دینا ان کا حق ھے۔  تحقیق سے ثابت ھو چکا ھے کہ بچوں کے ساتھ کھیلنے سے آپ کی ذھنی، جسمانی اور ❤️ کی صحت اچھی رھتی ھے۔ 

                بچوں سے نہ صرف کھیلیں بلکہ  انہیں پیار اور توجہ سے باتوں باتوں میں اچھی عادتیں بھی سکھائیں۔ کیونکہ اس عمر میں بنی ھوئی عادتیں ھی انسان کی فطرت ثانیہ بن جاتی ھیں۔ مثلاً اگر آج ھم اپنے بچوں کو صفائی کی عادت ڈالیں گے تو آنے والے وقت میں ھمیں پورا پاکستان صاف ستھرا نظر آئے گا۔ ان چھوٹی چھوٹی اچھی عادتوں کو معمولی مت سمجھیں۔ یہی عادتیں بچوں کو کامیاب یا ناکام بناتی ھیں۔ اور اپنے بچوں کو اپنے کام اور سوشل میڈیا سے وقت نکال کر وقت اور توجہ ضرور دیں۔  
مزید اس طرح کی اچھی اچھی تحریر یں پڑھنے کے لئے میرا بلاگ
ranausmanlegen.blogpsot.com. 
سبسکرائیب کرلیں۔ شکریہ۔ 

تحریر از قلم۔ محمد عثمان رانا۔ 

No comments:

Post a Comment

Adbox